اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

تصویر سوشل میڈیا۔

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ 

لبنان کے فائر فائٹرز، امدادی کارکنوں، مقامی رہائشیوں اور ماحولیاتی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی فوج جنگلات اور فصلوں کو تباہ کرنے کے لیے ڈرونز اور طیاروں سے آتشی مواد گرا رہی ہے۔ 

سول ڈیفنس کے مطابق منگل کو خیام کے قریب آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کو اسرائیلی ڈرون حملے کے باعث پیچھے ہٹنا پڑا۔ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں کی 30 سے 40 فیصد زمین آگ سے متاثر ہوئی ہے۔ 

فائر فائٹرز کے مطابق 17 جون کی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں زیتون کے باغات اور زرعی زمینوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ جبکہ جنگلات میں سفید فاسفورس اور دیگر آتش گیر مواد کے استعمال سے آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔

Related posts

مارگلہ ہلز کے ٹریلز 2، 3، 4 اور 5 کل شہریوں کیلئے بند

ٹرمپ کا پاسداران انقلاب کے خاتمے، فرار اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

سونے کی اونچی اڑان جاری، فی تولہ 4200 روپے مہنگا ہوگیا