زمبابوے میں کشتی الٹ گئی، 15 افراد ہلاک، 27 لاپتہ

—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں 15 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے اور تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی، کشتی میں مسافروں کی کُل گنجائش 90 افراد تھی۔

 کشتی میں 114 مسافر، عملے کے 5 ارکان اور کچھ بچے سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related posts

شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے 2 اہلکار گرفتار

نادیہ خان تھائی لینڈ کی خوبصورتی اور صفائی سے بے حد متاثر