نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے: صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری— فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں، نوجوان خواتین کی صلاحیتیں اور قیادت ملکی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

صدر زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کر رہا ہے، نوجوان دیانت داری، ہمدردی اور برداشت کی اقدار کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار کے لیے بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے، ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ممکن ہے۔

Related posts

نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

ثالثوں کے ذریعے پہنچائی شرائط امریکا تسلیم کرے، رضائی

کیمیکل ایگزامن رپورٹ آگئی، تشدد اور شناخت چھپانے کی کوشش کا انکشاف