جنتر منتر احتجاج میں شریک لڑکیوں سے متعلق نازیبا ریمارکس پر سیاسی تجزیہ کار گرفتار

نئی دلی میں جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر دائیں بازو کے سیاسی تجزیہ کار ٹی جی موہن داس کو گرفتار کرلیا گیا ۔

کوچی میں پولیس نے موہن داس کی ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں۔

سوشل میڈیا پر تبصرے میں موہن داس نے کہا تھا کہ جنتر منتر پر طلبہ کا احتجاج گینگ ریپ کے واقعات کی طرف جائے گا اور ان گینگ ریپ کی شکایات بھی درج نہیں ہوں گی کیوں کہ احتجاج کرنے والی لڑکیاں ریپ ہونے کو انجوائے کرتی ہیں۔

موہن داس کو اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پولیس نے امنِ عامہ کو نقصان پہنچانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں موہن داس کو گرفتار کرلیا۔

Related posts

اے پیک ٹیکساس کا کمیونٹی اتحاد اور ’میڈ ان پاکستان‘ فٹبال کے وقار کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد

بنگلادیشی کسانوں نے بھارتی فورسز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

2 خواتین کی اکٹھے موت پولیس کیلئے بھی معمہ ہے، سی سی پی او لاہور