مغربی کولمبیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی

مغربی کولمبیا میں7 اعشاریہ 4 شدت کے تباہ کن زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں گرگئیں، 111 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے۔

بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مغربی کولمبیا کے صوبے چوکُو میں سان خوسے ڈیل پالمر کے قریب تھا۔

کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Related posts

سر پر 50 لاکھ روپے انعام والا گرفتار ڈاکو فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

جب ٹرمپ کو ترکیہ میں کیٹرنگ ٹرک پر سفر کرنا پڑا

خودپسند افراد کو ’غلام‘ کی ضروت ہوتی ہے اس لیے شادی کرتے ہیں: نمرہ خان