لیبر حکومت کی طرف سے جی پی اپوائنمنٹ بکنگ میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد مریضوں کی حفاظت خطرے میں پڑ گئی‘ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن جی پی بکنگ میں ہونے والی تبدیلیوں سے مریض عدم تحفظ کا شکار بھی ہوں گے۔
یکم اکتوبر سے انگلینڈ میں تمام جی پی پریکٹسز کو صبح 8:30 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان آن لائن کیے گئے سوالات اور بکنگ کی درخواستوں کو قبول کرنے کا پابند کیے جانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، لیکن 330 GPs اور 242 پریکٹس منیجرز کے سروے میں پایا گیا کہ ایک تہائی (32 فیصد) کو مجبور کیا گیا تھا کہ وہ ذاتی طور پر تقرریوں میں کٹوتی کریں مگر 25 فیصد کا کہنا ہے کہ اس عمل نے مریضوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
جرنل پلس اینڈ مینجمنٹ ان پریکٹس کے سروے میں پایا گیا کہ مریضوں کے ساتھ دور سے نمٹنے سے اس بات کا امکان کم ہوجاتا ہے کہ جی پیز کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی علامات دیکھ پائیں این ایچ ایس انگلینڈ کے مطابق انگلینڈ میں آمنے سامنے کی جانے والی جی پی کی تقرریوں کا تناسب کم ہو رہا ہے، جبکہ فون یا آن لائن کے ذریعے ہونے والی تقرریوں کا تناسب بڑھ رہا ہے۔
جون میں 60.2 فیصد مریضوں کو ذاتی طور پر دیکھا گیا جبکہ جون 2025 میں یہ 62.9 فیصد اور جون 2024 میں 64.9 فیصد تھی۔
بی ایم اے کی جی پی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر منو اگروال نے کہا ہے کہ آن لائن درخواست کا نظام غیر محفوظ ہے ہمارے خیال کو اس سروے کی تائید حاصل ہے۔