عدالت میں پیشی پر لائے 2 ڈاکو فرار، 50 لاکھ روپے سر کی قیمت تھی

گھوٹکی میں اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر آئے 2 ڈاکو فرار ہو گئے، ملزمان کو 3 ماہ قبل رونتی کچے میں آپریشن کے دوران سرنڈر کے بعد گرفتار کیا گيا تھا۔

ایس ایچ او اوباڑو کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے 20 قیدیوں کو اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر لایا گیا تھا، جن میں سے دو ڈاکو راحب اور موریو شر سول کورٹ کے احاطے سے کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والے ڈاکو راحب شر کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دونوں ڈاکوؤں کو تین ماہ قبل رونتی کچے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کے 10سے زائد اہلکاروں کو حراست میں لے  کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Related posts

لاہور پولیس کی حراست میں ہلاک خواتین کے موبائل سے بنی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو کانووکیشن میں نہ بلایا جائے: طلبہ نیشنل لاء یونیورسٹی

امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی، عراقی حکومت