امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، ٹرمپ

فائل فوٹو

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، امریکی بحریہ نے پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیا ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی تیز کرسکتا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کول پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے ایران سے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران سے اُن تمام لوگوں کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جنہیں متعدد تنازعات میں ہلاک یا زخمی کیا گیا۔ 

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے مذاکرات یا کسی بھی سطح کی بات چیت میں ایران نے ہرجانہ نہیں مانگا، اچانک مطالبہ کر رہا ہے۔

اعلان کیا تھا کہ وہ ایران سے ہرجانہ طلب کریں گے، وہ یہ ہرجانہ ایرانی مطالبے کے جواب میں طلب کریں گے۔

Related posts

عدالت میں پیشی پر لائے 2 ڈاکو فرار، 50 لاکھ روپے سر کی قیمت تھی

امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی، عراقی حکومت

گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومتی وزرا سے آج مذاکرات ہوں گے