Home انٹرٹینمنٹاے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی

اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو۔

عالمی شہرت یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر اور ریکارڈ پروڈیو سر اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے چنئی میں اپنے بھائی اے آر امین کے کار حادثے کے بعد ان کی خیریت کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں۔

خدیجہ رحمان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کا ان کی تشویش اور نیک تمناؤں کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ امین بالکل محفوظ اور ٹھیک ہیں۔

حادثے کی تفصیلات کے مطابق اے آر امین آج صبح چنئی میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ حادثہ تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔ امین اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر کر رہے تھے جب ان کی کار ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ امین اور ان کے دوست دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

سوشل میڈیا پر خدیجہ نے لکھا کہ آپ سب کے پیغامات اور تشویش کا بہت بہت شکریہ۔ میں انفرادی طور پر ہر ایک کو جواب دینے سے قاصر ہوں۔ اللہ کے فضل سے امین بالکل محفوظ اور ٹھیک ہیں۔

ایک اور تفصیلی نوٹ میں خدیجہ رحمان نے حادثے کے پیش آنے والے حالات کی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ امین ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے تھے جبکہ ان کا دوست گاڑی چلا کر انہیں ایئر پورٹ لے جا رہا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس واقعے کے بارے میں سچائی بھی واضح کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ کچھ غیر مصدقہ خبریں سامنے آئی ہیں۔ امین ایئر پورٹ جا رہے تھے، ان کا دوست گاڑی چلا رہا تھا اور وہ سائیڈ والی نشست پر بیٹھے تھے۔ ان سے آگے موجود ایک دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے ریڈ سگنل کے باوجود گاڑی آگے بڑھا دی، جس کے نتیجے میں یہ معمولی تصادم ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو امین کوئمبیڈو سے شہر کی طرف جا رہے تھے۔ ان کی پورشے کار مصروف کتھی پارہ فلائی اوور کے قریب ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب ایک کار ایک جانب راستے سے مرکزی سڑک پر داخل ہوئی اور امین کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ امین اور ان کے دوست کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں علاج کے لیے کاویری اسپتال منتقل اور بعد میں ڈسچارج کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00