پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ

فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کے دفتر کلفٹن بلاک 9 میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دفتر پر فائرنگ کا مقدمہ عبدالقادر پٹیل کے پرسنل سیکریٹری کی مدعیت میں تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی میں سوار مسلح شخص یا افراد نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، واقعے کے وقت عبدالقادر پٹیل دفتر میں موجود تھے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقدمے کے مطابق فائرنگ آفس کے دروازے پر کی گئی، 5 گولیاں فائر کی گئیں۔

Related posts

ٹرمپ کا ایران سے ہرجانہ طلب کرنے کا اعلان

گووندا کا مبینہ افیئر اور متنازع بیان، اہلیہ سنیتا آہوجا کا سخت ردِعمل

ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیکیورٹی گارڈ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کان پکڑ کر معافی مانگنے لگا