گووندا کو راجیش کھنہ سے پہلی ملاقات یاد آ گئی، دھرمیندر کی بھی تعریف

—فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

62 سالہ گووندا نے 1992ء کی کامیاب فلم شعلہ اور شبنم کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھوا، حالیہ گفتگو میں انہوں نے بالی ووڈ کے دو لیجنڈری اداکاروں راجیش کھنہ اور دھرمیندر کی بھرپور تعریف کی۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم اداکار نے راجیش کھنہ سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا۔

 گووندا کے مطابق راجیش کھنہ نے اس موقع پر مجھ سے سوال کیا تھا کہ گووندا، تم وہاں کیوں نہیں ہو جہاں تمہیں ہونا چاہیے؟

گووندا نے بتایا کہ میں نے راجیش کھنہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاکا! خدا نے پہلے ہی سب کچھ طے کر رکھا ہے، وہ ہر درخت کی اونچائی اور اس کی حدود جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ کس درخت کو کہاں لگانا ہے، ہم سب اس خوبصورت باغ کا حصہ ہیں۔

گووندا نے راجیش کھنہ اور دھرمیندر کی پیشہ ورانہ زندگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں لیجنڈری اداکار اپنے کام کی منصوبہ بندی انتہائی احتیاط سے کرتے تھے اور پھر اسی منصوبے کے مطابق اسے بہترین انداز میں انجام دیتے تھے۔

واضح رہے کہ گووندا آخری مرتبہ 2019ء کی فلم رنگیلے راجہ میں نظر آئے تھے، تاہم فلم کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے پذیرائی نہیں مل سکی اور یہ فلم باکس آفس پر بھی ناکام رہی۔

اب گووندا ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، وہ اپنی نئی فلم روپا میں کومل رانی سوارنکر کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

گووندا اس سے قبل راجیش کھنہ کے ساتھ 1990ء میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم سورگ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

Related posts

میں نے سلمان خان کو ورزش کرنے کا مشورہ دیا: گووندا

پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، ضابطہ فوجداری کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل

حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی سفیر