سونو نگم نے اپنی سرجری کے دوران گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا

—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے سرجری کے دوران گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

سونو نگم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں آپریشن تھیٹر میں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی سرجری کی جا رہی ہے۔

سرجری کے دوران درد سے نمٹنے کے لیے سونو نگم نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے اچانک ایک مختصر میوزیکل پرفارمنس پیش کر دی۔

انہوں نے 1949ء کی فلم دلاری کے معروف گیت سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے گایا، جسے اصل میں لیجنڈری گلوکار محمد رفیع نے اپنی آواز دی تھی۔

سونو نگم نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اپنی سرجری کے دوران ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کے لیے اچانک پرفارمنس دی اور درد کے دوران گانا گانا موسیقی کی خوشی کا اظہار ہے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداحوں نے سونو نگم کی ہمت اور آواز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ سونو نگم نے رواں سال جون میں بتایا تھا کہ وہ اعصابی نظام سے متعلق ایک تکلیف دہ طبی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں، اسی مسئلے کے باعث ان کی حالیہ سرجری ہوئی ہے۔

Related posts

میں نے سلمان خان کو ورزش کرنے کا مشورہ دیا: گووندا

پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، ضابطہ فوجداری کے تحت جوڈیشل انکوائری مکمل

حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی سفیر