Home انٹرٹینمنٹزارا نور عباس اور اسما عباس کا دلکش ڈانس، مداح ماں بیٹی کی جوڑی پر فدا

زارا نور عباس اور اسما عباس کا دلکش ڈانس، مداح ماں بیٹی کی جوڑی پر فدا

by 93 News
0 comments
—اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس کے ساتھ خوبصورت ڈانس کی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماں بیٹی کی جوڑی روایتی لباس میں ایک ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

 زارا نور عباس نے ویڈیو کے ساتھ اپنی والدہ کے ساتھ خصوصی تعلق اور نسل در نسل منتقل ہونے والی محبت کے بارے میں ایک جذباتی پیغام بھی لکھا، جس نے ویڈیو کو مزید خاص بنا دیا۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسما عباس کے ساتھ معروف موسیقار اے آر رحمٰن سمیت دیگر فنکاروں کے گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔ 

دونوں نے ہم رنگ روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور ڈانس کے دوران ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔

زارا کے مطابق یہ ویڈیو محض اپنی والدہ کے ساتھ ڈانس کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے درمیان موجود اس خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی ہے جس میں بعض چیزیں سکھائے بغیر ہی ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہو جاتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ سے ڈانس کے تمام اسٹیپس باقاعدہ طور پر نہیں سیکھے، لیکن اس کے باوجود جسم والدہ کے انداز اور تال کو خود بخود محسوس کرتا ہے۔

زارا نے لکھا کہ برسوں کے دوران میں نے اپنی والدہ سے بہت سی چھوٹی چھوٹی چیزیں غیر محسوس طریقے سے سیکھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ ڈانس ہمارے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے ایک دلچسپ اور پیارا واقعہ بھی شیئر کیا ہے کہ جب میں ڈانس کے دوران کوئی اسٹیپ غلط کرتی ہوں تو والدہ پیار سے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں، مجھے اپنے قریب کرتی ہیں اور کہتی ہیں یہاں میں تمہیں دکھاتی ہوں۔

زارا نے کہا کہ والدہ آج بھی میری زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملات میں اسی محبت اور شفقت کے ساتھ رہنمائی کرتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ کچھ چیزیں سکھائی جاتی ہیں، کچھ چیزیں نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں، یہ والدہ کے ساتھ شیئر کیے جانے والے خوبصورت ترین رشتوں میں سے ایک ہے۔

زارا کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے دل والے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا، جبکہ حرا خان نے لکھا ہے اُف ماں صدقے! حنا آفریدی سمیت دیگر صارفین نے بھی محبت بھرے تبصرے کیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00