بیوی اور اس کے آشنا پر قتل کی سازش کا الزام، شوہر نے واٹس ایپ چیٹس پولیس کے حوالے کر دیں

—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تلنگانہ کے رہائشی راجیشورا راؤ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیوی بھوانی اور اس کے آشنا نے مجھے قتل کر کے واقعے کو سڑک حادثہ ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیشورا راؤ کا مؤقف ہے کہ میں نے 2016ء میں بھوانی سے شادی کی تھی اور میری 2 بیٹیاں ہیں۔

اس کا الزام ہے کہ میری بیوی کے کوریئر ڈیلیوری ایجنٹ سیدولو کے ساتھ تعلقات تھے اور ڈیلیوری ایجنٹ میری غیر موجودگی میں گھر بھی آتا تھا۔

راؤ نے پولیس کو بتایا کہ 27 جولائی کو مجھے شک ہوا جس کے بعد میں نے بیوی کا موبائل فون چیک کیا، مجھے واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر ایسی گفتگو ملی جس میں مجھے راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ میری بیوی بھوانی نے چیٹ میں اپنے آشنا سے کہا تھا کہ میرے شوہر کو گھر میں قتل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے شک پیدا ہو سکتا ہے، بلکہ اسے مار کر موت کو سڑک حادثہ ظاہر کیا جائے۔ 

ایک اور مبینہ گفتگو میں بھوانی نے سیدولو سے کہا تھا کہ اگر تم میرے شوہر کو قتل نہیں کرو گے تو میں خود اسے قتل کر دوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیشورا راؤ نے چیٹس کے اسکرین شاٹس اور دیگر مواد پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اپنی اور اپنی بیٹیوں کی جان کو خطرہ قرار دیا ہے اور تحفظ کی درخواست کی ہے۔

پولیس نے شکایت پر ابتدائی مقدمہ درج کر کے معاملہ خمدام دیہی پولیس کو منتقل کر دیا ہے کیونکہ مبینہ واقعات اسی حدود میں پیش آئے۔

پولیس کے مطابق چیٹس سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل مواد کی صداقت اور پسِ منظر کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بھوانی اور سیدولو فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جاری ہے۔

Related posts

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

سپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری

ہاسٹل میں جونیئر ڈاکٹر کی خودکشی، ہراسانی کے الزام میں 4 سینئر ڈاکٹرز معطل