Home اہم خبریںپشاور ہائیکورٹ نے 2 افغان صحافیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے 2 افغان صحافیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے 2 درخواست گزار افغان صحافیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت 2 ماہ میں درخواست گزاروں کے کیس کا تعین کرے۔

درخواست گزار سید احسان اللّٰہ صالحی اور سید منیر احمد افغان صحافی ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار قانونی ویزے پر پاکستان آئے ہیں اور اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں، درخواست گزاروں کے مطابق انہوں نے فرانس میں آباد کاری کے لیے درخواست دی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے مطابق ان کی درخواستیں فی الحال زیرِ غور ہیں، فرانسیسی سفارت خانے نے درخواست گزاروں کے کیسز میں پہلے ہی توثیق دے دی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کی گرفتاری اور ملک بدر ہونے کا خدشہ ہے، درخواست گزار ملک بدر ہونے کے ڈر سے آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت 60 دن میں فیصلہ دینے سے قاصر رہتی ہے تو وزارتِ داخلہ درخواست گزاروں کو عارضی اجازت دے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00