کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانہ ہو گا

—فائل فوٹو

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہو گا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید نہ جاری کرنے والوں پر 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا 1 ماہ تک کاروبار سیل ہو گا۔

Related posts

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی افواہ، سیکڑوں مداح غلط تقریب میں پہنچ گئے، فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل

نور حسن کا پاکستان چھوڑنے کے بعد طنزیہ بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی