بیڈفورڈ اسلامک سینٹر میں نادرا کی خصوصی سرجری، شہریوں کا بھرپور رجحان

بیڈفورڈ اسلامک سینٹر میں 8 اگست کو نادرا کی خصوصی سرجری کا انعقاد کیا گیا، جس سے بیسیوں پاکستانی شہریوں نے استفادہ کیا۔

نادرا سرجری کے انتظامات کونسلر محمد مسعود بیڈفورڈ، چوہدری محمد بشیر، حاجی عبدالقیوم صدیقی اور چیئرمین عرفان اقبال، سابق نائب صدر چکسواری پریس کلب، کی جانب سے کیے گئے۔

سرجری کا مقررہ وقت دوپہر 2 بجے تک تھا، تاہم شہریوں کی بڑی تعداد اور بھرپور ٹرن آؤٹ کے باعث نادرا ٹیم نے عوام کی سہولت کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں سرجری شام 7 بجے تک جاری رہی۔

سرجری کے دوران پاکستانی شہریوں کو نادرا سے متعلق مختلف امور کے سلسلے میں سہولیات فراہم کی گئیں۔ شہریوں نے نادرا ٹیم اور سرجری کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

نادرا ٹیم میں مینجر سید نوفل حسین جبکہ آپریٹرز عبدالوحید مغل، محمد منور حسین اور عظمیٰ شبیر شامل تھے، جنہوں نے شہریوں کو مختلف نادرا خدمات کی فراہمی میں معاونت کی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مقامی سطح پر نادرا کی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیونٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ پاکستانی شہریوں کو اپنے دستاویزی اور شناختی امور کے سلسلے میں سہولت میسر آ سکے۔

Related posts

پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار

کراچی میں لسانیت پر ووٹ لینے کا تاثر ختم ہوتا جا رہا ہے، سعید غنی