مانچسٹر: این ایچ ایس کی طرف سے کٹوتیوں کی منصوبہ بندی کے باعث انگلینڈ میں لاکھوں افراد کو ذہنی صحت کی دیکھ بھال اور علاج کیلئے طویل انتظار کا سامنا ہے۔
ایک خصوصی سروے میں دس میں سے سات رائے دہندگان نے اس امر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خدمات کم ہو جائینگی یا پھر اس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا ہو سکتا ہے کہ نصف سے زائد ملازمتیں بھی ختم کردی جائیں۔
برطانوی ذرئع ابلاغ کے مطابق انگلینڈ میں لاکھوں بالغ اور بچوں کو ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ انتظار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
دو تہائی سے زیادہ این ایچ ایس فراہم کنندگان خدمات میں کٹوتی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور نصف ملازمتوں کو ختم کرنے کی توقع تقویت اختیار کر ہی ہے۔ ذہنی صحت کی خدمات پہلے سے ہی غیر معمولی دباؤ کا شکار ہیں۔
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ مجوزہ کٹوتیوں کی صورت میں خدمات سخت متاثر ہو سکتی ہیں، کلیدی خدمات جیسے بچوں اور نوعمروں کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال، علاج، نشے کی اعانت، ذہنی صحت کے بحران سے گزرنے والے بالغوں کے لیے مدد اور کمیونٹی پروگرام، بشمول نسلی اقلیتوں اور کم آمدنی والے افراد براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔