بھارتی فلم انڈسٹری کی 33 سالہ اداکارہ کے مبینہ زیادتی کے الزام پر 73 سالہ ہدایت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ممبئی میں اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 73 سالہ فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے الزام لگایا کہ فلم ڈائریکٹر نے فلم پر بات چیت کے بہانے اپنے گھر بلایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی درج شکایت میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر ملزم نے اداکارہ کو نشہ آور دوا دی اور دھمکیاں بھی دی ہے۔
ملزم ہدایت کار کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہیں 12 اگست تک پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔
بھارتی ہدایت کئی مقبول فلمیں تحریری کرنے کے ساتھ اُن کی پروڈکشن کی ذمے داری بھی نبھاچکے ہیں۔