Home اہم خبریںسیکیورٹی فورسز کا آپریشن رَد الفتنہ 3، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رَد الفتنہ 3، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

by 93 News
0 comments

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رَد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اور عاصم آباد میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن کر کے 68 مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی کلیئر کرا لیا گیا۔

کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس کارروائی میں زخمی ہونے والے 4 دہشت گردوں میں سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر کے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00