Home اہم خبریںمریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ تک تنخواہ ادائیگی کا حکم

مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ تک تنخواہ ادائیگی کا حکم

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہ کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے کمپنیوں سے ورکرز کو ادائیگی کی ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والوں کے لیے ستھرا پنجاب میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، کارکردگی جانچنے کے لیے ایس او پیز تشکیل دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزی اور فروٹ منڈیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، بہتر نتائج کے لیے مزید محنت کرنا ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صبح 5 بجے مرکزی سڑکوں کی دھلائی اور صفائی کا حکم دیا اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن یقینی بنانے، اسکول، کالج، یونیورسٹیوں اور اسپتالوں کے گرد صفائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے بازاروں، کمرشل ایریاز میں ایک جیسے کوڑے دان اور کچرے کے بیگ استعمال کرنے، کمرشل ایریاز سے کچرا ہٹانے کے لیے اوقات کار مقرر کرنے اور مختلف علاقوں میں خالی پلاٹ بھی صاف کرنے کی ہدایت کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00