Home اہم خبریںمیر رضا کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کئی سوال اٹھ گئے

میر رضا کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کئی سوال اٹھ گئے

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

میر رضا کیس میں پولیس کی جانب سے غفلت اور لاپروائی برتی گئی، کیا کسی کو بچانے کی کوشش کی گئی؟ نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کئی سوال اٹھ گئے۔

کیس میں پستول کی گولی کا خول واقعے کے مقام سے پہلے روز کیوں نہیں ملا؟ واقعے کا مقام کلیئر ہونے کے بعد گولی کا خول 8 روز بعد کیسے نکل آیا؟ برآمد کیے گئے گولی کے خول کی فارنزک رپورٹ اب تک کیوں سامنے نہیں آئی؟

میر رضا کے گھر والے واقعے کے مقام کے قریب واقع گیسٹ ہاؤس کا کئی بار ذکر کرچکے ہیں، گیسٹ ہاؤس کا اس کیس سے کیا تعلق ہے؟

پولیس نے کیس میں 21 افراد کے بیانات لیے، جن میں گیسٹ ہاؤس کے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن یہ بیانات اب تک کیس فائل کا حصہ کیوں نہیں بنائے گئے؟ 

پولیس تفتیش جاری رکھنے کا دعویٰ تو کر رہی ہے، لیکن تفتیش میں کوئی اہم پہلو نظرانداز تو نہیں کیا جارہا؟

خیال رہے کہ گلستان جوہر سے مردہ حالت میں ملنے والے میر رضا  کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس مطابق میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئےہیں۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا علی کے جسم کے پیچھے کی طرف گولی لگنے کا نشان چھوٹا اور سامنے کی طرف بڑا ہے، ماہرین کے مطابق اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گولی پیچھے کی طرف سے لگی۔

میر رضا علی کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں ، سر اور چہرے پر زخموں کے کئی نشانات موجود تھے ، دائیں ران پر تقریباً 12سینٹی میٹر طویل فریکچر اور زخم پایا گیا، جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر بھی خون کے دھبے ملے۔

 میر رضا کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

آج حاصل کیے گئے نمونوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بالکل مختلف پائی گئی، میر رضا کے جبڑے میں گہری چوٹ اور فریکچر کے شواہد ملے، ناک کی ہڈی اور چہرے کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں پائی گئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے دوران مجموعی طور پر 17سیمپل حاصل کیے گئے، میر رضا علی کے والدین کے بھی سیمپل حاصل کیے گئے جن سے ڈی این اے میچ کیا جائے گا، سیمپلز کو پیر کو جامعہ کراچی کی فارنزک لیب میں جمع کروایا جائے گا، جسم سے مختلف نمونے حاصل کرنے کے بعد میر رضا کو دوبارہ سپردِ خاک کردیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00