Home اہم خبریںپاکستانی ٹیم نے ایک طلائی، دو چاندی کے تمغے جیت لیے

پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی، دو چاندی کے تمغے جیت لیے

by 93 News
0 comments

فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کر لیے۔

اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد علی نے طلائی تمغہ جبکہ ایف جی سرسید کالج راولپنڈی کے محمد عثمان اور نکسر کالج کراچی کی سیرت فاطمہ بھٹی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ کا انعقاد جدہ میں 2 سے 8 اگست تک کیا گیا، جس میں 19 ممالک کے 120 طلبا اور ماہرین نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق چین، جاپان، روس، ترکیہ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور سعودی عرب کےطلبا بھی شریک ہوئے۔

2027 میں چوتھے انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00