دفاعی معاہدہ ایران کیخلاف نہیں، خطے میں تعاون اور سلامتی کیلئے ہے، ترک وزیر خارجہ

 
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان(تصویر سوشل میڈیا)۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے اصول کے مطابق ہے۔ 

انقرہ سے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ ایران کے خلاف نہیں، خطے میں تعاون اور سلامتی کے لیے ہے، نیٹو کی طرز پر وزارتی کمیٹی اور جنرل سیکریٹریٹ قائم ہوگا۔ 

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں ہوگا، مصر بھی تکنیکی معاملات حل ہونے کے بعد اس اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کا آرٹیکل 5 اجتماعی دفاع کا اصول ہے، ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوتا ہے۔ 

Related posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، سیاسی و قومی امور پر گفتگو

میر رضا کیس میں تفتیش کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو ہٹادیا گیا

پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی، دو چاندی کے تمغے جیت لیے