سوارا بھاسکر ڈینگی کا شکار، اسپتال میں داخل

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے اسپتال کے بستر سے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ معاملہ واقعی بہت تیزی سے بڑھ گیا۔ ڈینگی ہوا اور اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

فلم ’رانجھنا‘ کی اداکارہ نے اپنی علامات یا اسپتال میں داخل رہنے کی مدت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

سوارا کی اسپتال منتقلی کا واقعہ ڈرامہ ’بالیکا ودو‘ کی اداکارہ اویکا گور کے ڈینگی میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہونے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ اویکا کے شوہر ملند چندوانی نے انکشاف کیا کہ تشخیص سے قبل انہیں پانچ دنوں سے شدید بخار تھا۔

سوارا بھاسکر کو آخری بار ٹیلی ویژن کے ریئلٹی شو ’پتی پتنی اور پنگا‘ میں دیکھا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر فہد احمد کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اداکارہ کو  ابھی اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کرنا ہے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم نے ایک طلائی، دو چاندی کے تمغے جیت لیے

دفاعی معاہدہ ایران کیخلاف نہیں، خطے میں تعاون اور سلامتی کیلئے ہے، ترک وزیر خارجہ

پولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے، جبران ناصر