Home اہم خبریںپاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں سرکاری عمارتوں کو سجا دیا گیا

پاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں سرکاری عمارتوں کو سجا دیا گیا

by 93 News
0 comments

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔

ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمینٹ کی عمارتوں کو سجا دیا گیا، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تینوں ملکوں کے پرچم لہرا دیے گئے، مکہ معاہدہ سے متعلق شاہراہوں پر خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کردیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدے کو اتحاد اور قیامِ امن کے مشترکہ عزم کی علامت قرار دیتے  ہوئے کہا کہ خطے کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا اور استحکام آئے گا، معاہدے کا بنیادی مقصد اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تینوں ملکوں کے مشترکہ خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، علاقائی امن اور استحکام کے حامی دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے بھی واضح کردیا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے کی کسی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، معاہدہ خلیجی ممالک، عرب اتحادیوں، امریکا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ سعودی اسٹریٹجک تعلقات کو متاثر نہیں کرتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00