پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی مضبوط کرے گا۔
لاہور سے اپنے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد کا پرچم سر بلند ہوگا، تینوں ممالک کی قیادت نے اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت امت کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات آگے بڑھائیں گی۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو غیرمستحکم کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی وحدت، سلامتی اور استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔