Home اہم خبریںپاکستان نے وہ سفارتی کردار ادا کیا جو بڑی طاقتیں بھی ادا نہ کرسکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

پاکستان نے وہ سفارتی کردار ادا کیا جو بڑی طاقتیں بھی ادا نہ کرسکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

by 93 News
0 comments

جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی، سیاسی، اور اقتصادی صورتحال سے متعلق پالیسی پلیٹ فارم ساؤتھ ایشین وائسز نے اپنے تجزیے میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تجزیے کے مطابق پاکستان نے ایسے وقت میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ قائم کیا جب دونوں فریق شدید کشیدگی اور باہمی نقصان کے مرحلے میں پہنچ چکے تھے ، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرکے ایک عالمی طاقت اور ایک اہم علاقائی طاقت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی اور وہ سفارتی کردار ادا کیا جو چین، فرانس، جرمنی، بھارت اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں بھی ادا نہ کرسکیں۔

اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان 20 گھنٹے سے زائد مذاکرات 1979 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا براہِ راست رابطہ قرار دیے گئے۔

تجزیے کے مطابق امریکا اور ایران نے جنگ بندی کے حوالے سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے، تاہم دونوں نے مذاکراتی عمل مکمل طور پر ترک نہیں کیا ، اس لیے ثالث کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00