طوفان ڈولفن جاپان کے جنوبی علاقے اوکیناوا سے ٹکرا گیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کے باعث پیش آنے والے واقعات میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
طوفان کے سبب نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا، 14 ہزار عمارتوں کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
جاپان کے بعد طوفان ڈولفن کے چین کی مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث چین نے بندرگاہیں اور فیری سروسز بند کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ طوفان ڈولفن اتوار کی شام یا پیر کی صبح چین کے مشرقی اور جنوبی ساحل سے ٹکرائے گا۔