11 تا 16 سالہ بچے جنوری 2027ء سے مفت بس سفر کر سکیں گے

 
—فائل فوٹو

گریٹر مانچسٹر میں 11 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو جنوری 2027ء سے تمام بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے کا اعلان گریٹر مانچسٹر کی نئی میئر بیو کریگ (Bev Craig) نے بولٹن کے دورے کے دوران کیا۔

اس اسکیم سے ہر بچے کے خاندان کو سالانہ تقریباً 500 پاؤنڈ کی بچت ہونے کی توقع ہے، گریٹر مانچسٹر، لندن کے بعد انگلینڈ کا پہلا شہر ہو گا جہاں 11 سے 16 سال کے بچوں کے لیے مفت بس کا سفر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

میئر بیو کریگ نے 30 جولائی کو ہونے والے میئر کے ضمنی انتخاب کے دوران بی نیٹ ورک کے کرایے منجمد رکھنے اور 11 سے 18 سال کے تمام نوجوانوں کو مفت بس پاس دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 11 سے 16 سال کے بچوں کے لیے مفت بس سفر کی اس اسکیم پر سالانہ تقریباً 2 کروڑ پاؤنڈ لاگت آئے گی۔

Related posts

بغیر انشورنس گاڑیاں چلانے کے رجحان میں تشویشناک اضافہ

آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو پیغام ملا کہ مسلم دنیا متحد ہے، مریم نواز

شادی کی رات دلہن کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون کی پولیس اسٹیشن میں بچوں کی طرح رونے لگی