غیر ملکی مجرموں کی برطانیہ چھوڑنے کیلئے 6.5 ملین پاؤنڈ کی ادائیگیوں کا انکشاف

—فائل فوٹو

 لیبر حکومت کی طرف سے غیر ملکی مجرموں کو برطانیہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کے لیے ٹیکس دہندگان کے سرمائے سے تقریباً 6.5 ملین پاؤنڈ نقد ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت سزا یافتہ مجرموں کو برطانیہ چھوڑنے کے لیے ہر سال ٹیکس دہندگان کے لاکھوں پاؤنڈز کی نقد رقم خرچ کر رہی ہے۔

 جولائی 2024ء میں جب لیبر اقتدار میں آئی تب سے لے کر اکتوبر 2025ء کے درمیان تقریباً 6.5 ملین پاؤنڈز کی رقم غیر ملکی مجرموں کو دی گئی۔

 سہولت شدہ واپسی اسکیم (ایف آر ایس) کے تحت دی گئی گرانٹس کی مد میں 4625 لوگوں کو اوسطاً 1405 پاؤنڈ ہر ایک کو دیے گئے، مذکورہ رقم ان غیر ملکی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ادا کی جاتی ہے جو برطانیہ رضا کارانہ طو رپر چھوڑنے کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہیں، ان کی جیل سے سزا ختم ہونے سے قبل بھی انہیں پیشکش کی جاتی ہے۔

 یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اکتوبر 2025ء میں 590913 پاؤنڈز کی خطیر رقم سے 410 لوگوں کو سب سے زیادہ ادائیگیاں ہوئیں جبکہ جنوری میں سب سے کم ادائیگی 291277 پاؤنڈ سے 211 لوگوں کو رقم منتقل ہوئی۔

Related posts

نرس کی زیرِ نگرانی ٹرانسپلانٹ کلینک کا آغاز

اسلام آباد میں حکومت خطرے میں ہے، الٹی گنتی شروع ہوچکی، بلاول بھٹو

ٹرمپ نے نئے صدارتی احکامات کے تحت ’برتھ ٹورزم‘ پر پھر پابندی لگا دی