ندا یاسر نے اپنی فٹنس کے راز بتا دیے

ندا یاسر—فائل فوٹو

معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے فٹنس اور صحت کے سفر کے بارے میں بتایا ہے کہ کن ذاتی تجربات نے انہیں اپنی صحت کو زیادہ سنجیدگی سے لینے پر مجبور کیا۔

ندا یاسر نے اپنے فٹنس روٹین کا ذکر کرتے ہوئے ساس کی زندگی کا واقعہ یاد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت میں میری ساس بہت توانا تھیں اور روزمرہ کے کام آسانی سے انجام دیتی تھیں، تاہم بعد میں وہ بستر تک محدود اور معمولی کاموں کے لیے بھی دوسروں کی مدد کی محتاج ہو گئیں۔

ندا یاسر نے اپنی والدہ کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ ہمیشہ متحرک اور مصروف رہتی تھیں، لیکن بعد میں انہیں صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بھی دوسروں پر انحصار کرنے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تجربات نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا اور مجھے احساس ہوا کہ اگر میں آج اپنی صحت کا خیال رکھوں گی تو مستقبل میں بھی خود مختار اور دوسروں کی مدد کی محتاج ہونے سے بچ سکتی ہوں۔

ندا یاسر کے مطابق میں تقریباً 2 سال سے باقاعدگی سے جم جا رہی ہوں اور فٹنس کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنا چکی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ 15 برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہوں اور شو ختم کرنے کے بعد بھی جم جانے، سفر کرنے اور ورزش میں کئی گھنٹے صرف کرتی ہوں۔

 ندا نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میرے شوہر بعض اوقات حیران ہوتے ہیں کہ میں جم کے لیے اتنا وقت کیسے نکال لیتی ہوں؟

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں خود کو مضبوط، صحت مند اور خود مختار رکھنا چاہتی ہوں تاکہ مستقبل میں بچوں کو میری دیکھ بھال کرنے یا روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دیکھنے کی نوبت نہ آئے۔

ندا یاسر کئی برس سے پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک معروف شخصیت ہیں، انہوں نے اپنے مارننگ شو میں معروف اداکاروں، انفلوئنسرز، عام لوگوں اور متاثر کن کہانیاں رکھنے والے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی میزبانی کی ہے۔

Related posts

’جیو نیوز‘ نے میر رضا علی کیس سے متعلق اہم تصاویر حاصل کر لیں

کتے نے گاڑی میں کود کر ملزم کو پکڑ لیا

شاہد آفریدی کی سیاحوں سے شمالی علاقوں میں صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل