Home اہم خبریںحوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، یمنی فوج کے 30 اہلکار شہید، کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، یمنی فوج کے 30 اہلکار شہید، کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

یمن میں حوثی گروپ نے حضرِ موت اور مارب میں حکومتی فوج کے متعدد فوجی کیمپس پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جن میں 30 یمنی فوجی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

یمنی حکومت کے مطابق شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں یمنی فوج کے سیکڑوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ حملے حکومتی فوج کی حالیہ عسکری نقل و حرکت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

یمنی فوج نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ہماری جانب سے حوثیوں پر کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے صوبہ الجوف سے 8 میزائل داغے جنہوں نے حضرموت کے الثنیہ اور العبر جبکہ مارب کے علاقے الروک میں فوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا، حملے کے وقت اہلکار تربیتی مشق کے لیے جمع تھے جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔

یہ حملے 2022ء کے بعد یمن میں سب سے خونریز عسکری کارروائی قرار دیے جا رہے ہیں اور حالیہ ہفتوں میں دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے بعد صورتِ حال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے نے ان حملوں کو ’بزدلانہ دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے شہید ہونے والے یمنی فوجیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

ادھر سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی سرحدی شہر نجران پر حوثیوں کے حملے میں 11 شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں 1 خاتون اور 1 بچہ بھی شامل ہے تاہم حوثیوں نے اس حملے کی فوری ذمے داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ حوثیوں نے 20 جولائی کو سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے حوثی بحیرۂ احمر میں سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

سعودی اتحاد نے بھی مغربی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں جو 2022ء کے بعد پہلی بڑی کارروائیاں ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00