5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

— فائل فوٹو

براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد کے مطابق کوہ پیماؤں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

شاہد آفریدی کی سیاحوں سے شمالی علاقوں میں صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل

ندا یاسر نے اپنی فٹنس کے راز بتا دیے

برطانوی فوجی کالج میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا