11 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ 

عدالت نے مجرم کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے 2010ء میں مچھر کالونی میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نور محمد کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، فیصلے میں کوئی نقص نہیں پے۔

مجرم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

Related posts

شاہد آفریدی کی سیاحوں سے شمالی علاقوں میں صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل

ندا یاسر نے اپنی فٹنس کے راز بتا دیے

برطانوی فوجی کالج میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا