جھگڑے کی آواز آنے پر ملزم نے پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر قتل کر دیا

—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کی ریاست میسوری میں ایک بوڑھے شخص نے پڑوسی کے گھر سے شور شرابے کی آواز آنے پر پڑوسی ماں اور بیٹی کو گھر میں جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  73 سالہ رابرٹ وِنکل پیدل چل کر اپنے پڑوسی کے گھر میں داخل ہوا اور 38 سالہ جیسیکا لیشلی سے 25 جولائی کو ان کے گھر پر پیش آنے والے واقعات کے بارے میں پوچھنے لگا۔

پولیس کے مطابق جب خاتون نے جواب دینا شروع کیا توملزم نے پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی، بعد ازاں 17 سالہ بیٹی ماں کی مدد کو پہنچی تو ملزم نے اس کے سر میں بھی گولی مار دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کچھ دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد جب پولیس ملزم کے گھر پہنچی تو اس نے خود کو بھی گولی مار لی اور اسپتال میں 2 اگست کو اس کی موت ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ملزم شور شرابے کی شکایت کرنے کے لیے اپنے پڑوسی کے گھر گیا تھا۔

پولیس نے اس کیس کو پڑوسیوں کے درمیان تنازع بھی قرار دیا ہے۔

Related posts

کسی وزیر کے بیان سے حکومتیں نہیں جاتیں: حذیفہ رحمٰن

ٹرمپ حملوں کی دھمکیاں دے کر انہیں منسوخ کرکے ’تھیٹر ڈپلومیسی‘ کر رہے ہیں: باقر قالیباف

عوامی شکایات پر ہارر فلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد