ٹرمپ نے اسٹیج سے گرتے بچے کو بچا کر بائیڈن پر طنزیہ وار کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیواڈا میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ایک ننھے بچے کو گرنے سے بچا لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے حاضرین سے قہقہے بھی سمیٹے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز ریڈ راک کیسینو ریزورٹ اینڈ اسپا میں پیش آیا، جہاں ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے ٹرمپ اکاؤنٹس اور ٹپس پر ٹیکس نہیں جیسے اقدامات کی تشہیر کر رہے تھے۔

تقریب کے دوران ٹرمپ نے لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے، سینڈرا اور بریڈ، کو ان کے دو کم عمر بچوں سمیت اسٹیج پر مدعو کیا، اسی دوران جب سینڈرا حاضرین سے خطاب کر رہی تھیں تو ان کا ننھا بیٹا اسٹیج سے نیچے جانے کی کوشش کرنے لگا۔

ٹرمپ نے فوری طور پر آگے بڑھ کر بچے کو روک لیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ بائیڈن کی طرح اسٹیج سے گر جائے، ان کے اس جملے پر حاضرین نے قہقہے لگائے۔

Related posts

ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل

یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ قیدِ تنہائی میں نہیں، بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد