روس نے بحیرہ اسود کی یوکرینی حدود میں گندم سے لدے جہاز پر حملہ کردیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملے کے بعد غیرملکی پرچم بردار جہاز میں آگ لگ گئی، جبکہ جہاز کے عملے میں شامل ایک ملاح ہلاک ہو گیا۔
یوکرین کی بندرگاہی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ جہاز مارا کوئین (Mara Queen) تھا، جو افریقی ملک گنی بساؤ کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔
اس سے قبل روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر فوجی سازوسامان لے جا رہے تھے۔