آبنائے ہرمز اُس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا خطے سے نکل نہیں جاتا، ایرانی رکنِ پارلیمنٹ

— فائل فوٹو

ایرانی رکنِ پارلیمنٹ بہنام سعیدی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اُس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا خطے سے نکل نہیں جاتا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سیکریٹری بہنام سعیدی نے کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولی جائے گی جب تک بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، امریکا خطے سے انخلا نہیں کرتا اور دھمکیاں ختم نہیں کی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور مسقط کے درمیان ہونے والی بات چیت صرف آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں تک محدود تھی، جبکہ اس آبی گزرگاہ کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ صرف ایران خود کرے گا۔

بہنام سعیدی نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کا ایک اہم اثاثہ ہے اور اس کی دفاعی صلاحیت ایک ایٹم بم سے بھی زیادہ ہے۔

Related posts

بیوی کے قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والا شوہر بری

سلوان میں فلسطینیوں کے گھر مسمار، اسرائیلی وکیل نے نسلی صفائی قرار دے دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ بتادی