ایران امریکا جنگ میں ٹھہراؤ کی خبروں پر پی ایس ایکس میں تیزی

ایران امریکا جنگ میں ٹھہراؤ کی خبروں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 13 جولائی کے بعد دوبارہ ایک لاکھ 80 ہزار سے اوپر چلا گیا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 80 ہزار 202 کی بلند ترین سطح بنائی البتہ کاروبار کا اختتام 2 ہزار 931 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 80 ہزار 14 پر کیا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 690 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 257 ارب روپے اضافے کے بعد 20 ہزار 90 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related posts

اپنے بہترین ہمسایہ ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم

ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا، ایرانی صدر

ویسٹ انڈیز 117 پر آل آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف