برطانوی خاتون کا یونان میں قتل، افغان شہری گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا

علامتی فوٹو

مانچسٹر: یونان کے شہر ایتھنز میں بےدردی سے قتل ہونے والی 38 سالہ برطانوی خاتون الزبتھ جین راس کے قتل کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

خاتون کو قتل کرکے نعش ایک سوٹ کیس میں بند کی گئی تھی۔ 18 جولائی کو پولیس نے ایتھنز کے علاقے کیپسلی میں کار پارک سے ایک بےگھر شخص کے ذریعے برآمد کیا جس نے سوٹ کیس کی نشاندہی کی تھی۔

مقتولہ کئی سال سے یونان کا سفر کرتی رہی اور وہ مہاجرین اور کمزور طبقے کی مدد کرنیوالی مختلف تنظیموں کیساتھ کام کرتی تھی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص 26 سالہ افغان شہری بتایا جارہا ہے جسے وسطی ایتھنز سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس نے خاتون کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ قاتل نے خاتون کے بینک کارڈز کو استعمال کر کے رقم بھی نکلوائی۔

پولیس کی طرف سے برآمد ہونیوالے سوٹ کیس پر فنگر پرنٹ کے شواہد، سی سی ٹی فوٹیج سمیت دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Related posts

اپنے بہترین ہمسایہ ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم

ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا، ایرانی صدر

ویسٹ انڈیز 117 پر آل آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 75 رنز کا ہدف