نئی تحقیق میں اہم انکشاف

—فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں استعمال ہونے والی فروکٹوز (قدرتی شکر) بعض اقسام کے کینسر کو جسم میں پھیلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

سائنسی جریدے ’نیچر ایجنگ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کیموتھراپی کے بعد بچ جانے والے کینسر کے خلیات غیر فعال نہیں رہتے بلکہ وہ فروکٹوز خارج کرتے ہیں، یہ فروکٹوز دوسرے کینسر کے خلیات کو متحرک کرتا ہے جس کے بعد وہ اپنی جگہ چھوڑ کر جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات (پروسیسڈ بیوریجز) اور زیادہ فروکٹوز (قدرتی شکر والے مشروبات) والے شربتوں کا زیادہ استعمال بھی کینسر کے پھیلنے کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے، چاہے مریض کیموتھراپی نہ بھی کروا رہا ہو۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فروکٹوز کینسر کے خلیات کے اندر ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جن کی وجہ سے ان کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔

یہ تحقیق بیضہ دانی کے کینسر پر کی گئی تاہم ماہرین کے مطابق یہی عمل لبلبہ، بڑی آنت اور جگر کے کینسر میں بھی ہو سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Related posts

گندم کی نئی قیمت 3800 روپے فی من مقرر، روٹی کی قیمت 15 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ

ناروے کپ کھیلنے جانے والا 15 سالہ پاکستانی فٹبالر لاپتہ

بھارت میری ماں ہے تو پاکستان ماں کی بہن ہے: سنی دیول