پاکستان ایران آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے 10 ویں 3 روزہ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے اہم شعبوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے کوحتمی شکل دینے، پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے، دونوں ممالک کا بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہِ راست روابط اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا، جبکہ بارٹر ٹریڈ کے نظام کو وسعت دینے اور مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں سرحدی تجارت کے فروغ اور مقامی آبادیوں کو معاشی مواقع فراہم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا، چیدگی کوہک سرحدی مارکیٹ کے افتتاح کا عمل تیز کرنے اور زرعی مصنوعات کی باہمی تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات بھی پر اتفاق کیا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق مشترکہ سرحدی منڈیوں کے مؤثر انتظام کے لیے مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور سرحدی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متفقہ فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے تکنیکی کمیٹیاں کام جاری رکھیں گی۔

Related posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر جائیکا سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

عمان کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھلے گی: ایرانی سرکاری میڈیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے امریکا کو ہرا دیا