آصف زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، فواد چوہدری

فواد چوہدری— فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان 2 جماعتوں سے جان نہیں چھڑاتے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اب تک 17 بجٹ دے چکے ہیں، مزید اب کیا کریں گے؟ شہباز شریف نے صوبے میں 12 اور مرکز میں 5 بجٹ پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی کے معاملے کو ہم سپورٹ کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم نے اتفاقِ رائے کرنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر جیل میں ہے، پاکستان کے ایک شہری کی حیثیت سے ان سے بات چیت کریں گے، ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے طویل وابستگی ہے۔

اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی ہے، ان سے نئے صوبوں سے متعلق بات کریں گے۔ 

Related posts

امریکا، ایران، عمان کا 60 روزہ عارضی معاہدہ، آبنائے ہرمز کھولنے، فیس عائد نہ کرنے، بارودی سرنگیں ہٹانے پر اتفاق

پاکستان ایران آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

حفیظ طاہر کے ’عینک والا جن‘ کے حقوقِ ملکیت کے دعوے بے بنیاد ہیں: فرحان خان