روس کا کیف پر حملہ، 15 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کیے گئے تازہ حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

کیف کے میئر کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ تباہ ہونے والے گودام کے ملبے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کے مطابق گزشتہ رات روس کی جانب سے داغے گئے کسی بھی میزائل کو مار گرایا نہ جا سکا۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات 28 بیلسٹک سمیت تیز رفتار میزائل اور 115 ڈرون داغے جن کا ہدف کیف اور اس کے گرد و نواح تھے۔

Related posts

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اہلِخانہ اور وکلاء سے ملاقات کرانے کا مطالبہ

بھارت کی شیخ حسینہ واجد کی تقریر کیلئے کردار ادا کرنے کی تردید

والد کا انتقال نہیں قتل ہوا تھا: جگن کاظم