یوکرین کا دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا، ایک شخص ہلاک

فائل فوٹو

یوکرین کا دارالحکومت کیف 30 سے زائد دھماکوں سے گونج اٹھا۔ روسی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد کیف کے ایک بڑے حصے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ 

ابتدائی طور پر ان دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن شہر اور اسکے مضافات میں گونج اٹھے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج حملوں کے لیے انتہائی جدید اور عین ہدف پر لگنے والے میزائل اور ڈرونز استعمال کرتی ہے جنہیں یوکرین کا میزائل دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہتا ہے۔

Related posts

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برطرفی ہراسانی قرار دے دی

مائیکل اسمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کا یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام