صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کا یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام

—فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔

انہوں نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی اقدامات نہ تو اس تنازعہ کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کر سکتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہ کہا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے کہ پاکستان آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے ریاستی جبر میں اضافہ کیا ہے اور بنیادی آزادیوں کو محدود کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا ہے۔ عالمی برادری محض تشویش کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے موثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت پر زور دے کر کہا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے اور اگست 2019ء سے نافذ غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے۔

Related posts

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے زچگی کی چھٹی کے دوران ملازمت سے برطرفی ہراسانی قرار دے دی

یوکرین کا دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا، ایک شخص ہلاک

مائیکل اسمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر