ن لیگ اور پی ٹی آئی نئے صوبے بنانے پر متفق

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے صوبوں پر اتفاق کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ شہباز شریف کہیں جارہے اور نہ ہی محسن نقوی، نئے صوبے وزیراعظم شہباز شریف ہی بنائیں گے۔

اس دوران تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ وہ بھی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اتفاق کرتے ہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں۔

ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے جنوبی پنجاب ہی نیا صوبہ بنے گا۔

Related posts

گولڈ میڈل پاکستان کے عوام کے نام کرتا ہوں: احسان محسود

سفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف کا چیئرمین سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اسلم حق کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ

بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟