فرینڈز آف کراچی کی محرم کے سلسلے میں دعوتِ حلیم، 2 ہزار افراد کی شرکت

— تصویر بشکریہ رپورٹر

امریکا  کے شہر ہیوسٹن کی معروف سماجی تنظیم فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے گزشتہ 12 برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2 اگست 2026ء کو ایک عظیم الشان دعوتِ حلیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں 2 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے سابق وفاقی و صوبائی وزراء، سابق اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ہیوسٹن میں مقیم مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

اس کے علاوہ امریکی کانگریس کے ارکان، ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے اور اس منفرد کمیونٹی ایونٹ کو سراہا۔

— تصویر بشکریہ رپورٹر

منتظمین کے مطابق 2 ہزار سے زائد شرکاء کی موجودگی نے اس تقریب کو ٹیکساس میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی دعوتِ حلیم بنا دیا۔

شرکاء نے روایتی پاکستانی حلیم کے منفرد ذائقے اور شاندار انتظامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کر کے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنے وطن پاکستان میں موجود ہوں۔

تقریب کے اختتام پر فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کی انتظامیہ نے تمام مہمانوں، رضا کاروں اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی محرم الحرام کے موقع پر اسی جذبۂ خدمت اور اخوت کے ساتھ اس روایت کو جاری رکھا جائے گا۔

Related posts

حضرت امام حسینؓ اور انکے جاں نثاروں کے چہلم پر ملک بھر میں جلوس

دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتا دی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ