پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا

حکومت کی جانب سے 5 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

Related posts

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ کی جیولن تھرو انٹری لسٹ میں شامل

صبور علی نے رضا علی قتل کیس پر سوال اٹھا دیا

یوم استحصال پر مسلح افواج کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی